ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدر شی جن پنگ کے نظریات اب چینی کمیونسٹ پارٹی کے آئین کا حصہ

صدر شی جن پنگ کے نظریات اب چینی کمیونسٹ پارٹی کے آئین کا حصہ

Tue, 24 Oct 2017 20:00:52    S.O. News Service

بیجنگ 24اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )چین میں حکمران کمیونسٹ پارٹی نے موجودہ صدر شی جن پنگ کے سیاسی نظریات کو باضابطہ طور پر اپنے آئین میں جگہ دے دی ہے۔ یہ اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ شی جن پنگ پارٹی کی مرکزی قیادت میں نہ صرف کسی حد تک ماؤ زیتنگ کے ہم پلہ سمجھے جانے لگے ہیں بلکہ وہ پارٹی سربراہ کے طور پر چیئرمین ماؤ کے بعد آج تک کے طاقتور ترین چینی لیڈر بھی بننا چاہتے ہیں۔ چین میں ان دنوں کمیونسٹ پارٹی کی نیشنل کانگریس جاری ہے، جو قریب ایک ہفتے دورانیے کا ہر پانچ سال بعد منعقد ہونے والا اس پارٹی کا ایسا مرکزی اجلاس ہوتا ہے، جس میں پالیسی فیصلوں کے علاوہ نئی سیاسی قیادت کا انتخاب بھی کیا جاتا ہے۔ موجودہ پارٹی کانگریس کا آج منگل چوبیس اکتوبر کو آخری دن ہے۔


Share: